’’تجاوزات ہٹا بھی لیں تو سرکلر ٹرین نہیں چلے گے‘‘

November 20, 2018

وزیر بلدیات سندھ اورپیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ تجاوزات ہٹا بھی لیں تو سرکلر ریلوے ٹرین نہیں چلے گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے اور تجاوزات سے متعلق سب سے بڑا مسئلہ اخراجات کا ہے، اس میں سندھ حکومت، وفاق اور چینی حکومت تینوں فریق ہیں۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت 2017ءمیں بھی اپنا کام کر رہی تھی، اب بھی کریں گے،مسئلے کا حل وفاق کو تلاش کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن ایک پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے،اسے ایک ساتھ شروع نہیں کیا جا سکتا، ماضی میں ریلوے نے سندھ حکومت کو کہا کہ آپ اس آپریشن کو روکیں۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ جتنی زمین خالی کرائیں گے اس کی حفاظت کرنے کے لے ہمارے پاس وسائل نہیں۔