ٹرمپ کے بیان پر امریکی ناظم الامور کی طلبی

November 20, 2018

امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر دفتر خارجہ نے امریکی ناظم الامور کو طلب کرلیا، سیکرٹری خارجہ نے احتجاجی مراسلہ امریکی سفیر پال جونز کے حوالے کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سے متعلق غیر ضروری اور بے بنیاد الزامات پر امریکا سے سخت احتجاج اور امریکی صدر کے حالیہ بیانات پر مایوسی کا اظہار کیاگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کےبارےمیں ایسے بے بنیاد بیانات ناقابل قبول ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان جتنی قربانیاں کسی ملک نے نہیں دیں، امریکی قیادت نے کئی مواقع پر اس بات کو تسلیم بھی کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔