مختلف مسالک مل کر 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت منائیں گے

November 21, 2018

مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکر ٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی،متحدہ مسلم موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اکمل مدنی،تحریک منہاج القران کے یاسر ارشاد،مولانا ہادی حسین ہادی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین ؐکے موقع پرمختلف مسالک مل کر کر پورے ملک میں 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت منائیں گے۔ اس پورے ہفتے میں مشترکہ اجتماعات کریں گے، ریلیوں میں شرکت کریں گے اور عظیم وحدت کا پیغام دیں گے۔انہوں نےتمام مکاتب فکر کو دعوت دی کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں ۔ پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی. سید ندیم عباس کاظمی. اور دیگر موجود تھے۔