گھروں میں گیسٹ ہا ئوسز قائم کرنے والوں کیخلاف کارروائی، 5سر بمہر

November 21, 2018

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈ ی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے رہائشی مکانوں میں گیسٹ ہا ئوسز قائم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈ ائون شروع کر دیا ہے اور گزشتہ روزڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس راحیل جو نیجو نے سیکٹر آئی ایٹ میں پانچ مکان سر بمہر کر دیئے۔نان کنفرنگ استعمال پر جن مکانوں کوسر بمہر کیا گیا ان میں ہائوس نمبر 71اےسٹریٹ 39سیکٹر آئی ایٹ ٹو ، ہا ئوس نمبر 590سٹریٹ 32آئی ایٹ ٹو،ہا ئوس نمبر 632سٹریٹ 95آئی ایٹ فور ،ہا ئوس نمبر 46بی سٹریٹ 39آئی ایٹ ٹو اور ہائوس نمبر 46سی سٹریٹ 39آئی ایٹ ٹو شامل ہیں۔بلڈنگ بائی لاز کے تحت رہائشی مکان میں کمرشل سر گرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔