نوشہرہ، ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

November 21, 2018

خیبر پختون خوا کے شہر نوشہرہ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2افراد جاں بحق ہو گئے، دونوں افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ نوشہرہ کے علاقے شیرین کوٹھے گول چوک کے قریب پیش آیا، جس میں تیز رفتار ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

حادثے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد جاں بحق ہو گئے، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔