پاکستان کی کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کے وحشیانہ قتل کی مذمت

November 21, 2018

پاکستان نے کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کے بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا حفیظ اللہ میر کے بہیمانہ قتل پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کی مکمل حمایت کو سراہتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے تحقیقات کی سفارش پرجلد عملدرآمد کیا جائے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے رہنما اورسید علی گیلانی کے قریبی ساتھی میر حفیظ اللہ سمیت5کشمیری افراد کو شہید کر دیا گیا ہے۔

میر حفیظ اللہ کو بھارتی ایجنٹوں نے منگل کی صبح مقبوضہ کشمیر میں اسلام آباد کے اچھہ بل علاقے میں گولی مار کر شہید کیا جبکہ 4 کشمیری نوجوانوں عابد نبی ، بشارت نگرو، معراج الدین اور انعام الحق کوضلع شوپیاں کے نادی گام علاقے میں آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔