مشتاق کاملانی کا سرکاری خرچ پر علاج کروایا جائیگا، سردار شاہ

November 21, 2018

سندھ کے وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے نامور ادیب مشتاق کاملانی کی بیماری و کسمپری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹس کا نوٹس لے لیا اور ڈی جی کلچر منظور کناسرو کو فوری طور پر مشتاق کاملانی کا علاج کروانے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کو محکمہ ثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم سولنگی نے ٹھٹھہ جاکر مشتاق کاملانی کے بھائی احمد کاملانی سے ملاقات کی اور انکی بیماری سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔ سلیم سولنگی نے احمد کاملانی کو وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ کی طرف سے مشتاق کاملانی کا علاج کروانے کی بھی پیشکش کی۔

جس پر انہوں نے حامی بھرلی۔اطلاعات کے مطابق محکمہ ثقافت کی طرف سے مشتاق کاملانی کا علاج آغاخان ہسپتال کراچی سے کروایا جائیگا اور اس کے لیے انکے بھائی انہیں منگل کو کراچی لائینگے۔