دیپ ویر کا شادی پر کوئی سولو فوٹو کیوں نہیں؟

November 22, 2018

بالی ووڈ ڈریم گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی غیر معمولی شادی اور استقبالیہ اختتام پزیر ہونے کے بعد ایک ایک کر کے ہر تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آرہی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی رواں ماہ 14 اور 15 تاریخ کو اٹلی میں ہوئی تھی جس کی پہلی استقبالیہ تقریب گزشتہ روز بنگلور میں شایان شان طریقے سے منعقد کی گئی۔

روایتی لباس میں ملبوس دیپ ویر کی جوڑی انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔دپیکا پڈوکون نے سنہری ساڑھی زیب تن کر رکھی تھی جو کونکنی روایات کے تحت ان کی والدہ اجالا پڈوکون نے انہیں بطور تحفہ دی تھی جب کہ رنویر سنگھ ڈیزائنر روہت بل کی ڈیزائن کردہ سیاہ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیے۔


تمام تصاویر میں دونوں ساتھ دکھائی دیئے مگر جب کسی نے ان سے الگ الگ تصویر یعنی سولو فوٹو کھنچوانے کی بات کی تو رنویر سنگھ نے صاف منع کر دیا اور کہا کہ میاں بیوی ساتھ ہیں تو فوٹو الگ کیوں؟

واضح رہے بالی ووڈ کی نئی جوڑی نے اپنی شادی پر مہمانوں سے تصاویر نی لینے کی درخواست کی تھی اور انہوں نے خود ہی سب سے پہلے اپنی تصویر یں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں تمام تصاویر میں کوئی ایک بھی ایسی نہیں جس میں ان کا سولو فوٹو ہو۔