ایمن اور منیب نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

November 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ نکاح کے بندھن میں بن گئے۔

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ گذشتہ روز نکاح کے بندھن میں بن گئے ، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی اس وقت مداحوں کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔


یاد رہے کہ ایمن اور منیب کی منگنی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی۔

ایمن اور منیب کے نکاح کی تصویران کی بہن منال خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ایمن خان نے اپنے نکاح کے لیے ڈیزائنر ارم خان کے روایتی عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ منیب بٹ کا جوڑا ڈیزائنر دیپک اور فہد نے بنایا۔


ایمن اور منیب نےنکاح کے بعدخوب سیلفیاں بھی بنائیں۔


نکاح سے قبل ایمن خان کی ڈھولکی اور برائیڈل شاور بھی بھرپور انداز سے منایا گیا۔