بھارت جاپان سے ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر ڈلوانے میں ناکام

November 29, 2018

ٹوکیو (عرفان صدیقی)بھارتی حکومت اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود جاپان سے چھبیس گیارہ کے ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر ڈلوانے میں ناکام ہوگیا باوجود بھارتی کوششوں کے جاپانی حکومت نے صرف دہشت گردی کی مزمت کی پاکستان کے حوالے سے کسی بھی طرح کا بیان جاری کرنے سے گریز کیا ،تفصیلات کے مطابق بھارت نے ممبئی حملوں کے دس سال مکمل ہونے پر بھارت نے دنیا بھر کے اہم ممالک سے سفارتی سطع پر ہمدردی حاصل کرنے اور ان سے پاکستان مخالف بیان حاصل کرنے کی سر توڑ کوششیں کیں تاہم کامیاب نہیں ہوسکا اس حوالے سے جاپانی حکومت سے بھی بھارت نے سفارتی سطع پر کوششیں کرکے پاکستان مخالف بیان حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن جاپانی حکومت نے صرف دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کو ہی کافی سمجھا۔