ایمیزون اسمارٹ ہومز

December 02, 2018

ای کامرس کا سب سے بڑا کھلاڑی ایمیزون اب حقیقی معنوں میںاسمارٹہومز بنانے میں معاونت کررہا ہے۔اپنے الیکسا فنڈکے ذریعے وہ درجنوں کاروباروں کیلئے لاکھوںڈالرز خرچ کررہا ہےتاکہ وہ اپنی اسمارٹ ہوم مصنوعات کا عملی مظاہرہ دکھا سکے۔ اسمارٹہومز کی تعمیر کا معاہدہ پلانٹ پری فیب (Prefab) سے طے پایا ہے۔ ماحول دوست ان مکانات میں مستحکم و دیرپا تعمیر، مٹیریل، پروسیس اور آپریشنز پر زور دیا جائے گا۔ یہ بھی دعویٰکیا گیا ہے کہ روایتی تعمیرات کے مقابلے میں اسمارٹہومز کی تعمیر پر لاگت میں10سے25فیصد کمی آئے گی جبکہ وقت بھی آدھا لگے گا۔ کم معیاری ماڈیولر گھر بنانے والی ہم عصر کمپنیوں کے مقابلے میں پلانٹ پری فیب کی مکمل توجہ اعلیٰ معیار کے کسٹمائزڈ گھروںکی تعمیر پر ہوتی ہے۔

اسمارٹہومز ٹیکنالوجی میں ایسی ڈیوائسز استعمال کی جاتی ہیں،جو گھر میںموجود برقی سامان اورسسٹمز کو انٹرنیٹآف تھنگز (IoT) سے منسلک کرکے اسمارٹفون سے چلائیں۔ اسمارٹ لاک، اسمارٹ ڈور، اسمارٹ وائس اسپیکر،اسمارٹ فریج، اسمارٹ ایئر کنڈیشنرز،اسمارٹ سیورز،اسمارٹ فین، اسمارٹمائیکرو ویو سمیت گھر میں موجود تمام برقی سامان کو خودکار انداز میں کھولا جاسکتا ہے۔ گھر سے باہر ہونے کی صورت میں گھر کی نگرانی ممکن ہے۔ اس وقت ایمیزون کے امریکا میںکام کرنے والے تمام اسٹورز اسمارٹہیں، جہاںسامان کی ترسیل کا خودکار نظام نصب ہے۔ اسمارٹہومز کیلئے تمام ڈیوائسز بھی ایمیزون ڈاٹکام پر آن لائن موجود ہیں۔ اتنا ہی نہیںبلکہ کسٹمر کیئر سینٹرز کو اسمارٹکرنے کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے کمرشل بنیادوںپر اسمارٹ ہومز بھی بنائے جائیںگے۔ اس وقت امریکا، چین، جاپان، فرانس، برطانیہ، روس اوربھارت میںاسمارٹ سٹیز پروجیکٹس پر زور و شور سےکام ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں بھی اسمارٹ سٹی بنانے کیلئے کئی بلڈرز اور ڈیویلپرز مختلف منصوبوں پر غور کررہے ہیں۔ اس میں سب سے اہم کامیابی اس وقت ہوگی جب ہم فائبر آپٹکس سسٹم کو وائرلیس بناکر جدت سے ہم کنار کریں گے۔

انٹیلی جنٹ وائس ٹیکنالوجی

ایمیزون اسمارٹہومز کی سب سے خاصبات ’’الیکسا انٹیلی جنٹ وائس ٹیکنالوجی‘‘ ہے ،جس کی تنصیب سے اسمارٹگھر میں وہی داخل ہوسکیںگے، جن کے چہرے اور آواز کی شناخت ہوگی۔ دروازے کا اسمارٹ لاک آپ کو پہچانے کے بعد ہی کھلےگا۔ اسی پروڈکٹ کا عملی مظاہرہ دیکھنے کے لیے ایمیزون اسمارٹ ہوم شو رومز اور اسمارٹ کسٹمر کیئر سینٹرز اوراسمارٹ ویئر ہاؤسز کا تصور سامنے آیا، جہاں مکمل خودکار مصنوعی ذہانت رکھنے والے روبوٹ برق رفتار سے کام کرتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کی خوبیوں کے بارے میں الیکسا فنڈ ڈائریکٹر پال برنارڈکا کہنا ہے، ’’اسمارٹہومز میں وائس ایک خوشگوار ٹیکنالوجی کے روپ میںشامل ہوگی اور3500مختلف برانڈز سے خریدی گئی ڈیوائسز20ہزار سے زائد اسمارٹہومز میںنصب کرکے انہیںحقیقی معنوں میں اسمارٹگھر بنایا جائے گا۔ پلانٹ پری فیب ہوم ڈیزائن، گھر سازی میں ابھرتا اختراعی کھلاڑی ہے اور ہم بہت پرجوش ہیں کہ جب یہ اسمارٹہومز بن جائیںگے تو کسٹمرز اور ڈیولپرز سے رابطہ اور رسائی آسان ہوجائے گی‘‘۔

ایمیزون رئیل اسمارٹ ہوم شوروم

واشنگٹن میں ڈاؤن ٹاؤن سے گھنٹے بھر کی مسافت پرواقع ورجینیا کے شہر ایلڈی میں عمارت سازی کے بڑے نام لینر اسمارٹ ہومز(Lennar smart homes) بلڈرز، ڈیولپرز نے ایمیزون کا اسمارٹ شوروم بنایا ہے،جہاں ایمیزون کی تمام اسمارٹ ہوم مصنوعات کا استعمال کرتے ہوئے دیواروں،چھتوں کے اندر انٹرنیٹ وائرنگ، خودکار شناخت کرنے والے لاکر، دروازے اور اسمارٹ کچن کی تمام سہولتیں موجود ہیں، تاکہ خریداران مصنوعات کا حقیقی استعمال کرتے ہوئے گھر جیسا ماحول اور قرار حاصل کر سکیں۔ یہ’وائی فائی سرٹیفائیڈ شو روم‘ ہے۔ ایسے ہی پروجیکٹس پر پری فیب بھی کام کر رہا ہے،جن میں اسمارٹ ہوم شو رومز، اسمارٹ کسٹمز کیئر سینٹرز اور اسمارٹ ویئر ہاؤسز شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر15شہروں میں اسمارٹ ہوم ماڈل دکانیں، گودام اور دفاتر بنائے جائیں گے، جس کا دائرہ کار پہلے امریکا میں اور پھر پوری دنیا تک پھیلاتے ہوئے خلاؤں میں نئے اسمارٹ ہومز قائم کیے جائیں گے اور اس کے لیے الگ سےخلائی کمپنی بلیو اوریجن کام کر رہی ہے۔

اسمارٹہومز کا مستقبل

ایمیزون اپنے اسمارٹہومز کی تعمیر میںسنجیدگی سے کام کررہا ہے، جس میں ایلکسا کی وائس ٹیکنالوجی اور ایکو سسٹم کے ذریعے اسمارٹگھر ایک دوسرے سے انٹرنیٹآف ایوری تھنگ سے منسلک ہوںگے۔ اس میں نئے ایکو اسمارٹاسپیکر، فائر ٹی وی ڈیوائسز اور بلٹان ڈیش بٹن کے ساتھ آواز سے چلنے والے مائیکرو ویو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مصنوعات کو فروخت کرنے کیلئے اسمارٹکسٹمر کیئر سروسز شروع کردی گئی ہے، جس کا ڈیزائن اور ٹیکنالوجی اسمارٹ ہے۔ اتنا ہی نہیںبلکہ ایمیزون کے اسمارٹگودام بھی بنائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایپل، مائیکرو سافٹ، فیس بک، گوگل جیسے بڑے ٹیکنالوجی گروپس نے بھی اسمارٹہومز بنانے شروع کردیئے ہیں۔ اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ اسمارٹہومز کا مستقبل محفوظ ہے۔ ایمیزون امریکا کا تیسرا بڑا ’’ڈیجیٹل اشتہارات‘‘ کاپلیٹ فارم بن گیا ہے۔پہلی اور دوسری پوزیشن فیس بک اور الفابیٹ کو حاصل ہے۔ آنے والے برسوں میںایمیزون کے اشتہاری کاروبار میں بھی اضافے کی شنید ہے۔