فیس بک دوستی‘خاتون کراچی سےچلی‘میاں چنوں میں پکڑی گئی

December 04, 2018

میاں چنوں،تلمبہ(نمائندہ جنگ) فیس بک پردوستی کے بعد کراچی کی رہائشی شادی شدہ خاتون گھر سےچرائےلاکھوں کےزیورات میاں چنوں میں فروخت کرتے پکڑی گئی‘ صدر صرافہ ایسوسی ایشن میاں چنوں اور پولیس کی مدد سےلڑکی ورثاء کے حوالے کر دی گئی، فرح‘ علی سےملنےسیالکوٹ جارہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کراچی کی رہائشی شادی شدہ خاتون فرح کی سیالکوٹ کےرہائشی علی خان سےفیس بک پر دوستی ہوئی‘ لڑکی کےمطابق انکےشادی کےعہدو پیماں ہوئےاور فرح 26روزقبل گھر چھوڑ کر ٹرین کےذریعےسیالکوٹ روانہ ہوئی مگرٹرین میں ساتھ میازں چنوں کے نواحی گاؤں 120/15Lکی رہائشی ممتازبی بی زوجہ یوسف نے اسے میاں چنوں میں ساتھ اتارلیااوراپنےگھرلےگئی اور جاتےہی فرح کےزیر استعمال سم توڑکراسکےسیالکوٹ کے رہائشی علی خان سےتمام رابطےختم کروادیئے اوراسے اپنے بھتیجےطارق سےشادی پرآمادہ کرلیا۔