شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے مختلف اقدامات کا فیصلہ

December 07, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتوں پررنگ و روغن کرنے اور سامنے کے حصہ کو مختلف رنگوں اور ان کی بالکونیوں کو سرسبز بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ایئرپورٹ جانے اور آنے والے راستوں کو اور ایئرپورٹ سے شہر میں داخل ہونے کے راستے کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا۔ اجلاس میں عمارتوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا سماجی ذمہ داری کا کام کرنے والے نجی اداروں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ عمارتوں کی ایسوسی ایشنز اور مالکان کو راغب کیا جائے گا، متعلقہ ادارے ان سے رجوع کریں گے اور پابند کریں گے کہ وہ اپنی عمارتوں کی دیکھ بھال کریں۔