بلدیاتی سربراہان کا اجلاس،ادارےختم کرنے پرقانونی جنگ کی تیاریاں

December 07, 2018

ملتان (نمائندہ جنگ) پنجاب بھرکے بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورکےمیئرکرنل(ر)مبشرکی صدارت میں بدھ کو پنجاب بھرکےبلدیاتی اداروں کےسربراہان کا اجلاس لاہورمیں ہوا۔اجلاس میں میئرملتان چوہدری نوید الحق ارائیں‘چیئرمین ضلع کونسل دیوان عباس بخاری سمیت پنجاب کے36 اضلاع کےچیئرمین ضلع کونسل اور11میئرزنےشرکت کی۔اجلاس میں بلدیاتی اداروں کوختم کرنےکی صورت میں متفقہ مشاورت سےمشترکہ قانونی جنگ لڑنےکافیصلہ کیا۔اس سلسلےمیں معروف قانون دان بیرسٹراعتزازاحسن کی خدمات حاصل کرنےپراتفاق کیا گیا۔تمام بلدیاتی اداروں کےسربراہان نےقانونی جنگ لڑنےکیلئےایک ایک لاکھ دینے کابھی اعلان کیا‘اس سلسلےمیں اگلااجلاس جنوری میں ملتان میں ہوگاجس کی میزبانی میئر ملتان چوہدری نویدالحق ارائیں کریں گے۔