3 بڑی موبائل فون کمپنیوں کے لائسنس کی مدت آئندہ برس ختم ہوجائیگی

December 07, 2018

اسلام آباد( زبیر قصوری)ملک بھر میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی 3 بڑی کمپنیوں کے لائسنس 2019 میں اپنی مدت ختم کر جائیں گے ان تینوں بڑی کمپنیوں کو مزید 15 سال کی سروسز جاری رکھنے کے لئے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی سے اپنے لائسنسز کی تجدید کرانا ہوگی اور اس کے بعد موبائل فون کمپنیاں پاکستان بھر میں موبائل فون سروسز اور انٹرنیٹ سروس جاری رکھ سکیں گی انتہائی اہم بات یہ ہے کہ ان تینوں کمپنیوں کی تجدید کی مد میں حکومت پاکستان کو اس شدیدترین مالی بحران میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کی مدد ملے گی تینوں کمپنی مزید پندرہ سال کے تجد ید ی لائسنس کے لئے فوری طور پر حکومت پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ادا کریں گے ۔