ضلع کونسل نے مختلف علاقوں سے تشہیری فیس وصولی شروع کر دی

December 07, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل ملتان نے مختلف علاقوں سے تشہیری فیس وصولی شروع کر دی ہے۔دریں اثنا تشہیری فیس وصولی کےمعاملے پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان لاہور روانہ ہو گئے، ذرائع کے مطابق پی ایچ اے ملتان اور ضلع کونسل ملتان کی جانب سے تشہیری فیس وصولی کے ٹھیکے نیلام کئے جانے کے بعد حدود کے تعین پر ابہام پیدا ہوگیا ۔