نجی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹیکٹکس کے عنوان سے سالانہ مقابلے

December 07, 2018

اسلا م آباد ( جنگ نیوز) نجی یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے زیر اہتمام ٹیکٹکس 2018کے عنوان سے چھٹے سالانہ مقابلے شروع ہو گئے۔ تین دن کے اس میگا ایونٹ میں 45مقابلوں میں انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، بزنس، تقریر، موسیقی، میڈیا، ڈرامہ، فیشن، سپورٹس سمیت معاشرتی ایونٹ کا حصہ ہونگے۔ اقرا یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلام اور ڈپٹی میئر نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔