سپر ہیروز فلم ’ایونجر 4‘ کا ٹریلر جاری

December 08, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہالی ووڈ کی سپر ہیروز فلم ’ایونجر 4‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

آئرن مین، تھور، ہلک ، اسپائیڈر مین اور دیگر سپر ہیروز پر مشتمل ہالی وڈ کی فلم ’ایوینجر ز: اینڈ گیم‘ اگلے سال اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے تیسرے سیکوئل کا ٹریلر ’مارویل اسٹوڈیو‘ نے جاری کیا جس کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ہمروتھ، مارک روفالو، ٹام ہولینڈ سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اینتھونی روسو اور جوئے روسو نے سر انجام دیئے ہیں۔