ملک بھرمیں 5 روزہ پولیو مہم آج سے شروع لاہور،راولپنڈی،ڈیرہ غازی خان حساس قرار

December 10, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ)ملک بھر میں پولیو سے بچاؤکی پانچ روزہ قومی مہم آج سے شروع ہورہی ہےجو14دسمبر تک جا ری رہے گی۔ پنجاب میں لاہور ، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کے بعض علاقوں میں ماحولیاتی نمونے مثبت آنے کے باعث ان اضلاع کو حساس قرار دیاگیا ہے،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے انسداد پولیو مہم کیلئے صوبہ بھر میں48ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر یونین کونسل میں گھر گھر جا کر2کروڑ کےقریب بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیں گی۔