ایرا نی جیل میں12قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

December 10, 2018

تہران (این این آئی)ایرا نی جیل میں قید سزائے موت کے 12 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ایران کے عدالتی ذرائع نے بتایاکہ کرمان جیل میں قید 12 قیدیوں کو دی گئی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا ہےتاہم ان قیدیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔عدالتی ذرائع کا کہنا تھاکہ تختہ دار پر لٹکائے جانے والے بیشتر قیدیوں کو منشیات کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔