انسانی حقوق کا عالمی دن

December 10, 2018

دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن یعنی ’ہیومن رائٹس ڈے‘ بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے رکن ممالک 1950سے ہر سال 10دسمبر کو انسانی حقوق کاعالمی دن مناتے ہیں ۔

جس کا مقصد انسان کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور بہتر زندگی گزارنے کے لیے اچھے ماحول کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر دنیا بھر میں سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس، مذاکروں، مباحثوں و دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ان میں انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام، عوام الناس خصوصاً خواتین کو ان کے بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاتی ہےاورعوام میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے ، اور قوانین کی خلاف ورزی روکنے با رے شعور فرا ہم کر نا ہے۔