نادیہ مراد اور ڈاکٹر ڈینس نے نوبیل امن ایوارڈ وصول کیا

December 10, 2018

ناروے میں نوبیل انعام کی تقریب میں امن کا نوبیل انعام داعش کے مظالم کا شکار ہونے والی خواتین کی حقوق کی سرگرم کارکن عراق کی نادیہ مراد اور تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کی مدد کرنے والے کانگو کے ڈاکٹر ڈینس نے وصول کیا۔

دارالحکومت اوسلو میں منعقدہ تقریب میں نادیہ مراد اور ڈاکٹر ڈینس کو گولڈ میڈل، ڈپلوما اور دس لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی، رواں برس امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پچیس سالہ نادیہ مراد کو داعش کی قید سے نکلنے کے بعد مظالم کا شکار خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

جبکہ کانگو کے ڈاکٹر ڈینس مکویگی کو جنگ زدہ ملک جمہوریہ کانگو میں تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کی مدد کرنے پر نوبیل امن انعام سے نوازا گیا ہے۔