امریکا، طلبہ کے بال کاٹنے پر اسکول ٹیچر پر مقدمہ

December 11, 2018

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا کی ایک اسکول ٹیچر کے خلاف کلاس میں طلبہ کے بال کاٹنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ انہیں ملازمت سے بھی فارغ کردیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے ʼسی این این کی رپورٹ کے مطابق 52 سالہ مارگریٹ گزینگر کیلی فورنیا کے شہر وسالیا کے یونیورسٹی پریپریٹری ہائی اسکول میں ملازمت کرتی تھیں۔ریڈٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں خاتون کو تیز آواز میں امریکا کا ترانہ پڑھتے ہوئے طلبہ پر چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔