جنوبی پنجاب میں ٹریفک حادثات 14مسافر جاں بحق،3لاپتہ

December 11, 2018

ڈی جی خان/بورے والا(مانیٹرنگ سیل/نامہ نگار)جنوبی پنجاب میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 14افرادجاں بحق جبکہ 3لاپتہ ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ ملتان جانے والی نجی کمپنی کی کوچ صوبہ موڑ پر نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے 8 مسافروں کو زندہ بچالیا ہے جب کہ 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔بورے والا میں ٹرالر نے ایک ہی خاندان کے 4افرادکو کچل کر مارڈالا۔