ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ جمعہ کو ہوگا

December 12, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ٹاسک فورس کی میٹنگ جمعے کو طلب کی گئی ہے جس میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق پاکستانی کپتان ماجد خان نے تجویز دی ہے کہ ریجنز کو ختم کرکے ڈویژن کی ٹیمیں بنائی جائیں۔ بورڈ کو18 دسمبر کو پرزنٹیشن دی جائے گی۔ ماجد خان کی تجویز قابل عمل دکھائی دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سال سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ عملی طور پر ختم ہوجائے گی۔ ڈپارٹمنٹس سے کہا جائے گا کہ وہ ڈویژنل ٹیموں کو اسپانسر کریں ۔ نئے سال سے آٹھ ڈویژنل ٹیمیں شرکت کریں گے۔ پی سی بی نے چیئرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل مزمل حسین کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دی ہے ۔ جس میں ہارون رشید کا کردار نمایاں ہوگا۔