آرمی چیف کا ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ

December 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں آرمی ایئر ڈیفنس سینٹرکا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹرکے دورےکے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کو کرنل کمانڈر آف آرمی ایئر ڈیفنس کور کے بیجز لگائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی ایئر ڈیفنس کور کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں حاضر سروسّ اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔