’نیب نے غیر جانبداری کے تابوت میں کیل ٹھونکی ہے‘

December 12, 2018

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ نیب نے اپنی غیر جانبداری کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو روبوٹ کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے چار آمروں کو شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کردار صرف کٹھ پتلی کا ہے، آصف زرداری نہ ڈرے گا، نہ جھکے گا اور نہ ہی تھکے گا۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے اتنا ڈر ۔۔پارٹی تو اب شروع ہوئی ہے۔