ویرات کوہلی کا سلپ میں شاندار کیچ

December 14, 2018

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے بھارت کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 بنالئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

آسٹریلیا کی جانب سے جہاں مارکس ہیرس، ٹریویس ہیڈ اور آرون فنچ نے بالترتیب 70، 58 اور 50 رنز کی اننگز کھیلی، وہیں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا سلپ میں شاندار کیچ بھی توجہ کا مرکز رہا۔

اشانت شرما کی تیز رفتار گیند آسٹریلوی بیٹسمین ہینڈز کومب کے بیٹ کا کنارہ لیتی ہوتی سلپ میں گئی تو بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ گیند فیلڈرز کو کراس کرتی ہوئی باؤنڈری لائن پار کرجائے۔

لیکن نہیں! سلپ میں موجود کوہلی نے برق رفتاری کے ساتھ ہوا میں ڈائیو لگاتے ہوئے ایک ہاتھ سے گیند کو دبوچ لیا، یوں آسٹریلوی بیٹسمین کو پویلین جانا پڑا۔