بیجنگ،سیکورٹی خدشات کے باعث پاکستانیوں کو سفارتخانے کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا

December 15, 2018

ٹوکیو(عرفان صدیقی)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں جمعے کی نماز کے لیے آنے والی پاکستانی کمیونٹی کو سیکورٹی خدشات کے باعث سفارتخانے میں واقع مسجد میں جمعہ کی ادائیگی کے لیے داخلے سے روک دیا۔ جس پر پاکستانی کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا ۔ بیجنگ میں مقیم سینئر پاکستانی صابر جان ٹیپو نے جنگ کو بتایا کہ اس حوالے سے ایک تحریری شکایت سینئر کمیونٹی رہنماوں کی جانب سے وزیر اعظم کو بھی روانہ کی جارہی ہے۔ سفارتخانہ پاکستان فون کرکے رابطہ کیا گیا تو وہاں موجود نمائندے نے بتایا کہ سفارتخانہ نے نماز کے لیے کمیونٹی پر پابندی کا سرکلر جاری کردیا ہے ۔ سکیورٹی خدشات کے تحت کمیونٹی کے صرف جمعے کے روز مسجد اور سفارتخانے میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔