نجی اسکولوں کی فیس کم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

December 15, 2018

سپریم کورٹ نےنجی اسکولوں کی 20 فیصد فیس کم کرنےکا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں22 نجی اسکول کو اپنی فیس کم کرنے کا حکم دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکول آئندہ تعلیمی سال کیلئےفیس میں 5 فیصد اضافہ کرسکتے ہیں جبکہ اسکولوں کو رواں سال گرمیوں کی چھٹیوں کی لی گئی فیس کو ایڈجسٹ یا دو ماہ میں واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق فیس میں 6 سے 8 اضافہ ریگولیڑی باڈی کی اجازت سے مشروط ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی نجی اسکول بند نہیں ہوگا نہ کسی طالب علم کونکالا جائیگا اور اگر اسکول بند ہوا یا کسی طالبعلم کو نکالا گیا تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔

فیصلے میں ایف بی آر کو 22 تعلیمی اداروں کے ٹیکس کی جانچ پڑتال کرنے اور ایف آئی اے کو اسکولوں کا ریکارڈ تحویل میں لینے کا بھی دیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے میں یہ بات بھی واضح کی گئی کہ سپریم کورٹ کا عبوری حکم پہلے کے تمام احکامات پر تقویت رکھے گا۔