تنازع کشمیر ہلاکتوں نہیں مذاکرات سے حل ہوگا، وزیراعظم

December 16, 2018

وزیراعظم عمران خان نے پلواما میں معصوم کشمیریوں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک بیان مین وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کا تنازع قتل اور تشدد سے نہیں صرف مذاکرات سے حل ہوگا ، سلامتی کونسل حق خود ارادیت دینے کے وعدے پر عمل کرے۔

وزیراعظم کا کہناتھاکہ کشمیریوں کو اپنا مستقبل کا تعین خود کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔