سرداراعظم موسیٰ خیل کی وفات سے بڑاخلاپیدا ہوگیاہے،عارفہ صدیق

December 17, 2018

کوئٹہ (آئی این پی)پشتونخواملی عوامی پارٹی کی سابقہ رکنِ صوبائی اسمبلی عارفہ صدیق نے پشتونخوامیپ کے صوبائی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے صوبائی اسمبلی اور ایوان بالا میں جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالا دستی، اٹھارہویں ترمیم اور محکوم قوم کی خوشحالی اور ان کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ہروقت اپنی آواز بلند کی انہوں نے کہا کہ سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل کی وفات نہ صرف ان کے اہل خانہ کے لئے بلکہ پشتونخوامیپ کے رہنمائوں و کارکنوں کیلئے بڑا سانحہ و صدمہ ہے،عارفہ صدیق نے کہا کہ مرحوم سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل ایوان بالا میں اپنے صوبے کے عوام کیلئے توانا آواز اور جمہوری سوچ رکھنے والے مخلص سیاستدان تھے انکی وفات سے بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے انہوں نے سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل کے اہلخانہ و جملہ لواحقین اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں سے اظہار تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔