’لگتا ہے واوڈا نے زرداری صاحب کو بری کردیا‘

December 17, 2018

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے آصف زرداری کے حق میں بول پڑے تو رانا ثنا اللہ نے اس پر دلچسپ تبصرہ کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ زرداری صاحب دوسروں کی طرح معاہدہ کر کے باہر نہیں گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری نے 11 سال سزا کاٹی، ایک گناہ کی دو بار سزا نہیں ہوتی۔

سابق صدر کے حق میں وفاقی وزیر گفتگو پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واوڈا نے آصف زرداری صاحب کو بری کردیا ہے۔

پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جتنی قیمت عابد شیرعلی اُن کی جائیداد کی بتارہے ہیں اس سے آدھی میں ان سے خرید سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عابد شیر علی بلیک میلر ہیں جنھیں کاغذات پڑھنے بھی نہیں آتے ۔

رانا ثنا اللہ خان نےکہا کہ میاں نواز شریف نہ پہلے خاموش تھے نہ آئندہ خاموش رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن موجودہ حکومت کی کارکردگی کے نتیجے میں تحریک چلانے کا فیصلہ کرتی ہے تو میاں نواز شریف اس تحریک کی قیادت کریں گے۔