پاکستان پوسٹ کی ڈائریکٹر جنرل روبینہ طیب ریٹائر ، ڈاکٹر نصیر کو اضافی چارج دیدیا گیا

December 19, 2018

اسلام آباد(اپنےرپورٹر سے)پاکستان پوسٹ کی ڈائریکٹر جنرل روبینہ طیب ریٹائر ہوگئیں جس کے بعدگریڈ اکیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ڈاکٹر نصیر احمد خان کو ڈی جی کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ذرائع کےمطابق وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید نے پاکستان پوسٹ کے ڈی جی کی ریس میں شامل تین افسران سے ملاقاتیں کرکےچارج ڈاکٹر نصیر احمد خان کو دینےکافیصلہ کیا۔ذرائع کےمطابق دیگر افسران میں گریڈ اکیس کے ہی رانا اخلاق اور ارشد خان شامل ہیں۔ڈاکٹر نصیر احمد خان نے منگل کی شام کو ڈی جی کا چارج لےلیا ۔