شعیب ملک نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کر دی

December 22, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کئی ہفتوں کا انتظار کروانے کے بعد بالآخر اپنے بیٹے کی تصویر جاری کر دی۔

شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں رواں سال اکتوبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے 'اذہان مرزا ملک رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ثانیہ مرزا اس سے قبل بھی اپنے بیٹے کی جھلک سوشل میڈیا پر اپنے فینز کو دکھا چکی ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کسی تصویر میں اسٹار جوڑی کے اسٹار بیٹے کی واضح تصویر سامنے آئی ہے۔

شعیب ملک نے اپنے بیٹے کی تصویر ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ 'تیز ترین لائن میں زندگی جینا بھی ایک تفریح ہو سکتی ہے! اب دنیا کو ہیلو کہنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔