پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار

December 27, 2018

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کاراج برقرار ہے، شدید دھند کے باعث لاہور سے کوٹ مومن تک موٹر وے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔

شدید دھند کی وجہ سے پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک بھی موٹر وے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، ایم ون موٹر وے بھی پشاور سے رشکئی تک بند کی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس نے دھند کے دوران شہریوں کو گاڑیوں پر فوگ لائٹس کے استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔