’30سال میں ایک بار بھی بیوی کا پرس نہیں کھولا‘

December 30, 2018

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کی عزت میں ہی برابری ہے، انہوں نے بتایا کہ شادی کے 30سالوں میں ایک بار بھی اپنی بیوی کا پرس کھول کر نہیں دیکھا۔

مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنے پرستاروں کو صنفی مساوات کا آسان سا فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کی عزت میں ہی برابری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے 30 سالوں میں ایک بار بھی میں نے اپنی بیوی کا پرس کھول کر نہیں دیکھا۔

کنگ خان کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی بیوی اور بیٹی کے کمرے کے دروازے پر دستک دے کر اندر داخل ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے نزدیک برابری کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی بیوی، بیٹی یا دوست خواتین کے سامنے اپنی کمزوریوں کا کھل کر اظہار کرسکیں۔