اسمارٹ ترین شہروں میں نیویارک سرفہرست،فوربزمیگزین

December 31, 2018

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے اسمارٹ ترین شہروں کی لسٹ جاری کی گئی جس میں نیو یارک دنیا کے اسمارٹ ترین شہر وں کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان رہا ۔

اس فہرست میں80ممالک کے165شہروں کو شامل کیا گیاہے جو ٹیکنالوجی اور جدیدیت کے حوالے سے سب سے آگے رہے ۔اس فہرست میں نیو یارک کے بعد دوسرا اسمارٹ ترین شہر لندن اور تیسرا پیرس قرار دیا گیا۔

چوتھے نمبر پرٹوکیو، پانچویں پرReykjavik، چھٹے پرسنگا پور، ساتویں نمبر پر سیؤل ، آٹھویں پرٹورنٹو، نویں پرہانگ کانگ اور دسویں نمبر پرایمسٹر ڈیم قرار دیا گیا۔