رنویر سنگھ کی’گلی بوائے ‘ کا پہلا پوسٹر منظر عام پر

January 02, 2019

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے ‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم ’سمبا‘ کی کامیابی کے بعد اپنی ایک اور نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کا پہلا پوسٹر جاری کرکے مداحوں کو نیا سال کا تحفہ پیش کردیا۔

رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرفلم ’گلی بوائے‘ کا پوسٹر شیئر کیا۔

پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر ہوڈی پہنے سورج کا سامنا کرتے ایک بلڈنگ کے عقب میں بیٹھے ہیں جبکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’اپنا ٹائم آئے گا‘۔


واضح رہے کہ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی بار عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔


فلم رواں سال 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔