• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر کی فلم ’سمبا‘ نے 3 دن میں 100 کروڑ کمالیے

بالی ووڈ کے نامور اداکار رنویر سنگھ نے پولیس آفیسر بن کر منفرد اداکاری کرکے اپنی  نئی ایکشن فلم ’سمبا ‘ کی  باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔


رنویر اور سارہ علی خان کی ’سمبا‘ نے اپنے ریلیز کے دن میں دنیا بھر سے 100کروڑ کما لئے ہیں۔اندازے کے مطابق فلم ریکارڈ بزنس کرسکتی ہے ۔

روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں ۔

کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 28دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی جس میں بالی ووڈ اداکار اجے دیگون بھی مہمان اداکار کے طور پر ایکشن میں نظر آرہے ہیں ۔

تازہ ترین