مالی میں نسلی فسادات، 37 افراد ہلاک

January 02, 2019

مغربی افریقہ کا ملک مالی میں نسلی فسادات میں 37 افراد ہلاک ہوگئے۔

بماکو سے جاری سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح وسطی علاقہ موپٹی میں موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے شکاریوں کے بھیس میں مخالف قبیلے کے ایک دیہاتی علاقے پر دھاوا بول دیا، اور وہاں کے لوگوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ حملہ دو قبیلوں کے درمیان نسلی بنیادوں پر جاری تنازعے کا شاخصانہ ہے۔