راہل گاندھی کا وزیر دفاع سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

January 07, 2019

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیردفاع نرملا سیتارامن پر لوک سبھا میں غلط معلومات پیش کرنے پر ثبوت پیش کرنے یا مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نےہفتے کو لوک سبھا میں رافیل ڈیل پر بحث کے دوران ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ کو ایک لاکھ کروڑ روپے کا سرکاری آرڈردینے کے معاملے پر جھوٹ بولا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیتارامن ایوان میں اپنے بیان کی حمایت میں دستاویز پیش کریں یا استعفیٰ دیں۔

راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ ایچ اےایل کےپاس ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے تک کی رقم نہیں، انیل امبانی کو رافیل ڈیل دیدی گئی، اب انہیں ایچ اے ایل کےتجربہ کار ملازمین چاہیے، بغیرتنخواہ کے ایچ اے ایل کےانجینئرز پر انیل امبانی وینچور میں جانے کیلئے زور دیا جائے گا۔