پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں1 ہزار 14 پوائنٹس کا اضافہ

January 07, 2019

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج خریداری کی لہر تیز رہی،100 انڈیکس میں 1014 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ہفتے کے پہلے دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38ہزار562 پر بند ہوا۔

پاکستانی شیئرز بازارمیں یو اے ای پیکیج کے سبب کاروبار کے آغاز سے خریداری کا رجحان رہا۔

عالمی ادارے فچ کی شرح سود میں مزید اضافہ نہ ہونے اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیل میں توسیع کی خبروں کی وجہ سے مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا۔

کاروباری دن میں 15 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب روپے سے زائد رہی۔

کاروباری کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 142 ارب روپے اضافے سے 7821 ارب روپے ہوگئی۔