خامنہ ای نےامریکیوں کو بے وقوف قرار دیدیا

January 09, 2019

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نےامریکی عہدے دار کے ایران سے متعلق بیانات کو مسخروں کی باتوں سے تشبیہ دے دی، اورکہا کہ امریکی عہدے دار حقیقت میں نمبر ون بے وقوف ہیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ کچھ امریکی حکام یہ ظا ہر کرتے ہیں کہ وہ بے وقوف ہیں،یقینا میں ان سے اتفاق نہیں کرتا لیکن وہ خود نمبر ون بے وقوف ہیں۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال ایک امریکی رہنما نے دہشتگردوں کے اجتماع میں 2019 کا جشن ایران میں منانے کا وعدہ کیاتھا۔اور امریکی عہدے دارنے 2018 کے اختتام پر ایران میں حکومت تبدیل ہونے کا دعوی کیاتھا۔