پی پی کے ارباب عالمگیر اور انکی اہلیہ پر فرد جرم عائد

January 10, 2019

کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مواصلات اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ سابق رکن قومی اسمبلی عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد اشتیاق کی عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر احتساب عدالت کی جانب سے 4 گواہان کو 24 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے دونوں رہنما کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔