برطانیہ تیز ہوا نےطیارے کی لینڈنگ کو مشکل کردیا

January 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

موسم کی خراب صورتحال کے باعث اکثر خطرناک حادثات پیش آتے ہیں ۔موسم کی ایسی ہی خرابی کے باعث برطانیہ میں ایک مسافر طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب برطانیہ کے شہر برمنگھم کے ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈکر رہا تھا کہ اس دوران تیز ہواؤں کے جھکڑ کچھ یوں چلے کہ طیارہ دائیں بائیں ڈولنے لگا اور لینڈنگ کرنا مشکل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق یوں جہاز کے ڈولنے پر مسافر بیحد خوفزدہ ہوگئے تھے، تاہم پائلٹ نے مہارت سے باحفاظت لینڈنگ کی تو سب کی جان میں جان آئی۔