جامعہ کراچی میں آج کانفرنس ہوگی

January 11, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے شعبہ کیمسٹری،انٹرنیشنل سینٹر فارکیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے اشتراک سے کانفرنس 11 جنوری کو سہ پہر ساڑھے تین بجے جامعہ کراچی میں ہوگی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے جبکہ وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل مہمان خصوصی ہوں گی۔دیگر مقررین میں سابق وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمٰن اور دیگر شامل ہیں۔