حوثی باغیوں کا یمنی فوج کی پریڈ پر ڈرون حملہ، 6افراد ہلاک

January 11, 2019

عدن (جنگ نیوز ) یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے حکومتی فوج کی پریڈ پر ڈرون حملے میں کم از کم 6 فوجی ہلاک ہوگئے جس سے اقوام متحدہ کی ملک میں امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کے زیر انتظام صوبے لاہج میں واقع العند ایئر بیس پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔