ریلوےیارڈ سٹاف کااجلاس، ٹرینوں میں سیٹوں کی خرید وفروخت پراحتجاج

January 11, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ٹریفک یارڈ سٹاف کااجلاس زیرصدارت عابد خان بلوچ منعقد ہوا جس میں ظفراقبال جو ئیہ جنرل سیکرٹری اور چیف آرگنائزر خان فیض خان اورڈویژنل عہدیدران اور زونل عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل صدر عابد خان بلوچ کہا کہ جب سے ویجیلنس ختم ہوئی ہے اس دن سے ریلوے پولیس اور سپیشل برانچ کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے۔ ٹرینوں کی ڈا ئننگ کار اورسیٹوں کی خریدوفروخت کے کام میں سپیشل برانچ کے بعض اہلکار ملوث ہیں۔انہوں نے وزیر ر یلوے اور آئی جی ریلوے سے مطالبہ ہے کہ ان افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کا فوری تبادلہ کیا جائے۔