اسلام آباد(اے پی پی) سپریم کورٹ نے آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام سے متعلق کیس میں سی ڈی اے کو بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی کی جانب سے سرمایہ کاری کیلئے دی گئی 29ملین ڈالر کی رقم ایک مہینے میں واپس کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس نمٹادیاہے۔